شکاگو،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست شکاگو کی پولیس حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دوہرے قتل کے جرم میں ملوث ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ شکاگو میں دہرے قتل کے اس سنگین جرم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک لائیو میں براہ راست نشر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شکاگو میں دوہریقتل کا یہ واقعہ حال ہی میں پیش آیا اور ظالمانہ کارروائی کو فیس بک کی لائیو سروس سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر پورے امریکا میں ایک صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو شیکاگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرخ کار کو روک کر اس میں موجود تین افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ بچہ اور 26سالہ شخص ہلاک اور 20سالہ لڑکی جو مقتول بچے کی خالہ بتائی جاتی ہیں پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کا یہ واقعہ جرائم پیشہ مافیا کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ تاہم پولیس قاتل کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔مقامی پولیس چیف ایدی جونسن کا کہنا ہے کہ شکاگو میں قتل جیسے جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں اور انہیں روکنے میں وقت لگ سکتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی ریاست شکاگو جرائم کے اعتبار سے بدترین ریاست قرار دی جاتی ہے۔ امریکا میں اسے جرائم کے دارالحکومت کی شہرت حاصل ہے۔ سال 2016ء میں اس ریاست میں فائرنگ کے 3500واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 750افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 20سال کیدوران فائرنگ کے نتیجے میں شکاگو میں ہلاکتوں کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔